پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے عدلیہ اصلاحات بل کو لاہور کے شہری منیر احمد نے عدالت میں چیلنج کرنے کی کوشش کی۔
لاہور ہائیکورٹ میں اظہر صدیق ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ حکومت بل کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات کم اور خود مختاری اور آزادی متاثر کرنا چاہتی ہے۔
ہائیکورٹ آفس نے اعتراض لگا کر درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی اور کہا کہ بل ابھی قانون نہیں بنا، اس لیے اس پر آئینی درخواست دائر نہیں ہو سکتی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.