وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے 17 مئی تک روکا گیا ہے، عدالت کے حکم پر عمل ہوگا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کی کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکا ہے تو اس حکم پر عمل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے ہوتے ہوئے عمران خان کی گرفتاری کا جواز ہوا تو ضرور گرفتار کیا جائے گا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 17 مئی تک گرفتاری سے روکنے اور کل سپریم کورٹ میں جو ہوا اس کی بھی کوئی مثال نہیں ملتی۔
انٹرنیٹ کی بحالی سے متعلق سوال پر کہا کہ اگر معاملہ دراز ہوتا ہے تو انٹرنیٹ سروس کے بارے میں دوبارہ وزیراعظم شہباز شریف سے رہنمائی لیں گے۔
Comments are closed.