بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدالت کے فیصلے نے پاکستان کے مستقبل اور آئین کو محفوظ کیا، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عدالت کے فیصلے نے پاکستان کے مستقبل اور آئین کو محفوظ کیا۔

اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عدالت عظمٰی نے ماضی کے تمام نظریہ ضرورت کو دفن کردیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ انصاف، آئین اور قانون کی جیت ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کسی فرد یا جماعت کی نہیں بلکہ پاکستان کے آئین کی جیت ہوئی ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہماری ڈکشنری میں انتقام کا لفظ نہیں ہے، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، ہمیں نہ غیب کا علم ہے اور نہ نیب کا علم ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ جادو ٹونا حرام ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ یہ ایک یاد گار فیصلہ ہے، سپریم کورٹ نے غیر آئینی ہتھکنڈوں کے خاتمے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کسی فرد یا جماعت کی نہیں، بلکہ پاکستان کے آئین کی جیت ہوئی ہے، ہم مل کر انتخابی اصلاحات لائیں گے۔

 متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا ہے۔

قانونی ماہرین اور سیاسی قائدین کا کہنا ہے کہ یہ کسی فرد یا جماعت کی نہیں، بلکہ پاکستان کے آئین کی جیت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.