بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدالت کو اختیار نہیں کہ اسپیکر کی رولنگ کو چیلنج کرے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالت کو اختیار نہیں کہ اسپیکر کی رولنگ کو چیلنج کرے، رولنگ میں وجہ لکھی گئی ہے کہ کیسے آرٹیکل 5 لاگو کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں عدالت کے سامنے اپنے نکات رکھنے کا موقع ملے گا، کل کے لیے نوٹسز جاری کیے گئے، ہماری قانونی ٹیم سارا معاملہ دیکھ رہی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسپیکر کا فیصلہ حتمی ہے اس کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا، اسپیکر کا اختیار اس ضمن میں لامحدود ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے، سیاسی فیصلے کرنے کا اختیار عوام کے پاس ہونا چاہیے، سیاسی جماعتوں کو عوام کے پاس جانے سے نہیں گھبرانا چاہیے، سیاسی جماعتیں شیر بنیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی چوں چوں کا مربہ ہیں، سیاسی جماعتیں الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہیں، ان کی آنکھوں سے آنسو نکل رہے ہیں، ایک سیاسی جماعت سینہ تان کر میدان میں نکلی ہے کہ آئیں الیکشن لڑیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ان کے دماغ اخروٹ سے بھی چھوٹے ہیں، ان کی حیثیت نہیں الیکشن میں جانے کی، پاکستان کے تخت کا فیصلہ 22 کروڑ عوام نے کرنا ہے،  پاکستان کے لوگ نہ بھکاری ہیں نہ بےغیرت، یہ ٹائٹل آپ نے اپنے لیے رکھنے تھے، عمران خان کہتا ہے پاکستانی قوم کو عزت دو۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ لے کر اسلام آباد کا تخت ملے گا، ٹیکنیکل جسٹس سے نہیں ملے گا، عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف چیلینج کر رہی ہے، الیکشن 90 دن میں ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.