لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بورڈ آف گورنرز 15 دن کے اندر نوٹیفائی کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتی فیصلے میں بورڈ آف گورنرز نوٹیفائی کرنے کے بعد 7 دن کے اندر چیئرمین پی سی بی کا الیکشن کرانے کا حکم دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے فیصلہ جاری کردیا اور کہا کہ مینجمنٹ کمیٹی بورڈ آف گورنرز کا نوٹیفکیشن 15دن میں جاری کر کے چیئرمین بورڈ کا الیکشن کرائے۔
عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سیاسی مداخلت نے ملک میں اسپورٹس اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا۔
پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے خلاف درخواست صدر راولپنڈی کرکٹ ایسوسی ایشن نے دائر کی۔ نوید عباسی اپنے وکیل ایڈووکیٹ سعید یوسف خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بورڈ آف گورنرز میں قائد اعظم ٹرافی کی ٹاپ 4 ٹیموں کو شامل کیا جاتا ہے۔
پی سی بی کے وکیل امتیاز علی صدیقی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ موجودہ مینجمنٹ پی سی بی امور چلانے اور ٹاسک پورا کرنے کی مجاز ہے۔
Comments are closed.