st louis hookups reddit burley bike hookup dog screening hookup to laptop instant sex hookup sites being honest about wanting hookup reddit hookup Wyoming

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدالت کا فارن فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کو حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو دینے سے روکنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی گئی۔

عدالت نے اکبر ایس بابر کو ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی سے الگ کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی اکبر ایس بابر کے خلاف درخواست خارج کردی، عدالت  نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا۔

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، الیکشن کمیشن نے 25 جنوری اور 31 جنوری کو پی ٹی آئی کی دائر درخواستیں مسترد کردی تھیں۔

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.