پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے حوالے سے دیے گئے فیصلے پر رد عمل دے دیا۔
بابر اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالت کا احترام ہے مگر فیصلے نے ابہام میں مزید اضافہ کیا ہے، سب جانتے ہیں پاناما کمیشن سپریم کورٹ نے بنایا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سائفر سارے اداروں کو بھجوایا گیا، آزاد عدالتی کمیشن بنائے بغیر سائفرخود مختاری پر سوالیہ نشان رہے گا۔
بابر اعوان نے مزید کہا کہ یہ داغ اچھے نہیں ہوتے۔
واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے موقع پر قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 5 (1) کے تحت جاری کی گئی رولنگ کے خلاف از خود نوٹس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
86 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے قلم بند کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بیرونی مداخلت پر دلیل سے مطمئن نہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ، تحریک عدم اعتماد مسترد کرنا غیر آئینی ہے۔
Comments are closed.