پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عدالت نے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کا مشورہ دیا، لیکن عدالت پہلے اپنا گھر تو ٹھیک کر لے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین رکنی بینچ کے سامنے حکومتی جماعتوں کے وکیل پانچ دن سے بیٹھے رہے، انھیں نہیں سُنا گیا، لیکن پی ٹی آئی کے اسد عمر کو بلا کر مؤقف لے لیا گیا اور عدالت نے اس سے اتفاق بھی کر لیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تو سیکرٹری دفاع نے سپریم کورٹ کو اپنی رپورٹ بھی نہیں دی کہ عدالت نے کیس پر بحث ختم کرا دی ہے۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بتایا جائے اس طرح فیصلہ تو آ جائے گا مگر تاثر کیا جائے گا؟
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے خیبر پختون خوا اور پنجاب کے انتخابات کے التواء کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، فیصلہ سنانے کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Comments are closed.