ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کراچی کی عدالت نے ہیروئن رکھنے کے کیس میں خاتوں کو 14سال کی سزا سنا دی۔
عدالت نے ملزمہ پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ منشیات کا کاروبار ایک منظم جرم ہے، شہری جان مال اور اہلخانہ کی وجہ سے ڈرگ مافیا کے خلاف گواہ نہیں بنتے۔
پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو پولیس نے ملیر غریب آباد کے علاقے سے گرفتار کیا، ملزمہ کے قبضے سے 1900 گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔
Comments are closed.