hookup by tinder cougar hookup in louisiana gay vegas hookup hookup sites like craigslist hookup Colmar homemade hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدالت نے پی ٹی آئی حکومت کے ایک اور عمل کو غیرآئینی قرار دیا، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عدالت نے پی ٹی آئی حکومت کے ایک اور عمل کو غیر آئینی قرار دیا۔

اپنے بیان میں شیری رحمان  نے کہا کہ پیکا آرڈیننس مخالفین کو نشانا بنانے کے لیے لایا گیا تھا، پیکا آرڈیننس آئینی اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ایک حکومتی ہتھکنڈا تھا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایسا اقدام اٹھایا کہ ان کے اٹارنی جنرل نے بھی اس کا دفاع کرنا مناسب نہیں سمجھا، پی ٹی آئی نے بار بار آئین شکنی کی۔

شیری رحمان  نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں میڈیا اور آزادی اظہار پر قدغنیں لگائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام غیر جمہوری اور غیر قانونی اقدامات واپس ہوں گے۔

شیری رحمان  نے کہا کہ انشاء اللّٰہ کل ایک بد ترین سویلین ڈکٹیٹر شپ کا اختتام ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.