بدھ 15؍ شعبان المعظم 1444ھ 8؍ مارچ 2023ء

عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو والدین کے ساتھ جانے کا حکم دے دیا

کراچی کی عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی رمیلا کو والدین کے ساتھ جانے کا حکم دے دیا۔

پسند کی شادی کرنے والی رمیلا کی بازیابی کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے رمیلا عرف سارہ کو والدین کے ساتھ جانے کا حکم دے دیا۔

تھانہ روات میں دلہن کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ لڑکی اپنے والدین کے پاس جانا چاہتی ہے۔

عدالت نے  لڑکی کے والد کو 10 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا۔

 شیلٹر ہوم انتظامیہ نے لڑکی رمیلا عرف سارہ کو عدالت میں پیش کیا تھا۔

مدعی مقدمے کے وکیل کا کہنا ہے کہ لڑکی نے والدین کے ساتھ جانے کا بیان دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بچی نے بیان دیا تھا کہ اسے کسی نے اغواء نہیں کیا، مرضی سے شادی کی ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کی عمر 15 سال کے قریب ہے، بچی کو عمر کم ہونے کی وجہ سے شیلٹر ہوم بھیجا گیا تھا، آج لڑکی اپنے والدین کے پاس جانا چاہتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں گزشتہ سال پاک کالونی تھانے میں درج کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.