جمعرات 20؍صفر المظفر 1445ھ7؍ستمبر 2023ء

عدالت نے پرویز الہٰی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

 اسلام آباد پولیس کے مطابق پرویز الہٰی جوڈیشل کمپلیکس حملے کی ایف آئی آر کے نامعلوم ملزمان میں شامل ہیں۔

 انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے جسمانی ریمانڈ کی منظوری کا تحریری حکم جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس پرویز الہٰی کو 8 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرے۔

تازہ ترین روسٹر کے مطابق جسٹس امجد رفیق کی ذمے داری اب لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ کے کیسز سننے کی لگا دی گئی ہے۔

پرویز الہٰی ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب رہ چکے ہیں، زائد عمر کے باعث پرویز الہٰی کو گرفتاری کے دوران اچھے ماحول میں رکھا جائے۔

عدالت نے اہلیہ، بیٹے اور بیٹیوں کو پرویز الہٰی سے ملاقات اور گھر کا کھانا دینے کی درخواست بھی منظور کر لی۔

اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت آمد پر پرویز الہٰی سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کا پریس کانفرنس کرنے کا ارادہ ہے؟ جس پر پرویز الہٰی نے جواب دیا کہ وہ پریس کانفرنس کبھی نہیں کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.