سابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میرے خلاف کیس عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو واپس نہیں بھیجا تھا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ میرا کیس عدالت نے بند کردیا تھا، اگر نیب ترامیم کا قانون نہ آتا تو مجھے عدالت نے میرٹ پر بری کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ واجد ضیاء نے لکھا تھا کہ اس کیس میں اسحاق ڈار کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا ہے۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ پراسیکیوشن میرے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، یہ ریکارڈ کا حصہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میرے تمام اثاثہ جات ایف بی آر اور الیکشن کمیشن کے پاس ڈکلیئرڈ ہیں۔
Comments are closed.