سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس کے مکینوں کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا، عدالت نے ایس بی سی اے کو 8 نومبر تک ڈیمولیشن سے روک دیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فلیٹ مالکان کے پاس تمام قانونی دستاویزات موجود ہیں، متعلقہ ادارے عدالت کے سامنے حقائق پیش نہیں کر رہے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اگر بلڈنگ گرادی گئی تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
عدالت کی جانب سے عمارت گرانے کی کارروائی فوری روکنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔
اس سے قبل عدالت نے غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم دیا تھا۔
Comments are closed.