پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کا کہنا ہے کہ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کیا ہے، عدالتی کارروائی پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ان کو بتانا ہوگا کون غدار ہے اور کیسے غدار ہے؟ ان کو بتانا پڑے گا کس ثبوت کی بنیادپر غدار کہہ رہے ہیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ ایسی ہی گفتگو کی گئی تھی جب رانا ثناء اللّٰہ کی گاڑی میں ڈرگ ڈالا گیا تھا، یہ جھوٹوں کا ٹولہ ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پالیسی معاملات پر اختلاف ہوسکتا ہے لیکن سب ملک کی ترقی کے لیے کام کرتے ہیں، آج اسپیکر صاحب نے کہا 22 کروڑ لوگوں کا ووٹ لے کر آنے والے غدار ہیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ عدالت سے ہماری استدعا ہے کہ ہمارے خلاف ثبوت فراہم کریں۔
انہوں نے کہا کہ کیا ان کی ریاست مدینہ یہ تھی؟ آپ نے لوگوں سے روٹی اور ان کی خودداری چھین لی۔
Comments are closed.