لاہور: صوبائی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں خالی ہونے والی تحریک انصاف کی5 نشستوں سے متعلق تفصیلی فیصلہ کر دیا ہے,پنجاب میں پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن کیلئے الیکشن کمیشن نےکام شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں خواتین اور اقلیتی اراکین کی نوٹیفکیشن جاری کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 3 خواتین اور 2 اقلیتی امیدواروں کو کاغذات کی تصدیق کیلئے طلب کرلیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر عبدالحمید سے آج پانچوں امیدواروں کی ملاقات ہوگی۔
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں 5 مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی فہرست پر خالی نشستوں پر ممبران پنجاب اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کرے اور ایڈیشنل رجسٹرار عدالتی حکم کے بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے۔
Comments are closed.