جمعہ 25؍رجب المرجب 1444ھ17؍فروری 2023ء

عدالت معزز ہے لیکن مجھے بلا نہیں سکتی، گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ عدالت میں نہیں اپنے دفتر سے دوں گا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ عدالت معزز ہے لیکن مجھے بلا نہیں سکتی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی قیادت میں ن لیگ ایک بار پھر عدلیہ پر حملہ آور ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کیا میں تو سول کورٹ کا بھی احترام کرتا ہوں لیکن عدالت مجھے نہیں کہہ سکتی، آئین نے مجھے تحفظ دیا ہے۔

صحافی نے استفسار کیا کہ کیا آپ عدالت کے سامنے الیکشن کی تاریخ دیں گے؟ اس پر گورنر غلام علی نے جواب دیا کہ الیکشن کی تاریخ عدالت میں نہیں اپنے دفتر سے دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ کوئی ادارہ سہولیات فراہم نہیں کر رہا، انتخابات کے معاملے پر ہمیں مشاورت کرنی چاہیے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق کو طلب کرلیا ہے۔

حاجی غلام علی نے مزید کہا کہ میں نے بار بار کہا تھا کہ اسمبلیاں نہ توڑو، آئینی سربراہ ہوں، کسی کو بھی بلا کر تفصیلات طلب کر سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں انتخابات، ووٹرز کی آزادانہ نقل و حرکت اور امن و امان کا بھی سوچتا ہوں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کو پہلے کہا کہ اداروں سے مشاورت کریں، ہماری کوشش ہے کہ انتخابات پر امن ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.