وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عدالت کو عمران خان کے بیانات کا نوٹس لینا چاہیے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے پاس اتنا اختیار ہے کہ اس کا عدالتی فیصلہ ہمیشہ کے لیے فتنے کو قوم سے دور کردے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 25 مئی کے کیس میں بھی عمران خان کا علاج ہوسکتا ہے۔ سماعت سپریم کورٹ کو کرنی ہے۔ وہ صرف توقع کرسکتے ہیں، حکم جاری نہیں کرسکتے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے، اگر تمام ادارے اس کا ادراک کرکے اس کا علاج نہیں کریں گے تو یہ اس ملک کو کسی حادثے سے دوچار کردے گا۔
Comments are closed.