بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدالتی فیصلے پر کابینہ اجلاس میں غور ہوگا، مرتضیٰ وہاب

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں مشاورت کے بعد فیصلہ ہوگا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے کتنا اتفاق کرتے ہیں اور کن چیزوں کو چیلنج کرنا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ 2021 میں کی گئی ترامیم کے تحت بہت سے ایسے اقدامات کرچکے ہیں جن کی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ہدایت کی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلدیاتی اختیارات کی منتقلی کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایم کیو ایم پاکستان کی سندھ میں بلدیاتی اختیارات کی منتقلی کی درخواست نمٹاتے ہوئے فیصلہ جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ حکومتِ سندھ بااختیار بلدیاتی ادارے قائم کرنے کی پابند ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ ماسٹر پلان بنانا اور اس پر عمل درآمد کرنا بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات ہیں، بلدیاتی حکومت کے تحت کوئی نیا منصوبہ صوبائی حکومت شروع نہیں کر سکتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.