جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عدالتی حکم پر مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی

عدالتی حکم پر تحریکِ انصاف کے رہنما مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔

ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الہٰی کو آج عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی گئی ہے۔

رواں ماہ مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں لاہور میں ان کے 8 مختلف بینک اکاؤنٹس اور 6 پراپرٹیز منجمد کر دی گئی تھیں۔

دستاویز کے مطابق رقم جمع کرانے اور نکلوانے میں استعمال ہوئے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے تھے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ مونس الہٰی کے مختلف بینک اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.