کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے احاطے میں حلیم عادل شیخ اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ آپ ویسے ہی سندھی ٹوپی پہنتے تھے آج یہ کیپ پہنی ہے، جس پر حلیم عادل شیخ نے جواب دیا کہ سر غلطی ہو گئی۔
حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ آغا صاحب آپ کے مہمان ہیں اس لیے اس ٹوپی میں ہیں، گھر سے آتا تو سندھی ٹوپی میں آتا۔
آغا سراج درانی نے کہا کہ آپ اسمبلی میں ہوتے تو میرے مہمان ہوتے، یہاں نہیں۔
حلیم عادل شیخ نے آغا سراج درانی سے سوال کیا کہ آپ خیریت سے ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے کیا ہو گا، میں بالکل خیریت سے ہوں۔
اس دوران صحافی نے آغا سراج درانی سے سوال کیا کہ کیا آپ تحفے میں ٹوپی دیں گے۔
جس پر حلیم عادل شیخ نے جواب دیا کہ نہیں میں گھر پہنچتے ہی ان کو ٹوپی کا تحفہ دوں گا۔
واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے حلیم عادل شیخ کو 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
Comments are closed.