بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عجیب الخلقت مچھلیوں کی سمندر کی سطح پر تیرتے ویڈیو وائرل

دنیا بھر میں زمین اور سمندر میں طرح طرح کی مخلوق بستی ہیں جنہیں دیکھ کر اکثر انسانی آنکھ دنگ رہ جاتی ہے۔

مچھلیوں کی ایک عجیب قسم کی گروہ کی شکل میں سمندر کی سطح پر تیرتے ہوئے ایک خوبصورت ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ڈرون کی مدد سے بنائی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مچھلیوں کی ’اسٹنگرے‘ نامی ایک قسم غول کی شکل میں نیلے سمندر کے پانیوں میں سطح پر تہر رہی ہے۔

مزکورہ وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کا بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک بیوٹن جی بیڈن نامی اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوتی اس 58 سیکنڈ کی ڈرون ویڈیو کو تا حال لاکھوں افراد دیکھ اور شیئر کر چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.