بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عثمان کاکڑ کی وجہ موت جاننے کیلئےجوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کی وجہ جاننے کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومت بلوچستان نے جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے رجسٹرار ہائی کورٹ کو مراسلہ بھی لکھ دیا ہے۔

مراسلے میں جسٹس نعیم اختر اور جسٹس ظہیرالدین کاکڑ کو جوڈیشل کمیشن میں شامل کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

اس سے قبل سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کو مراسلہ بھی  بھیجا۔

مراسلے کے مطابق اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی اور قائدایوان شہزاد وسیم نے بھی تحقیقات مطالبے کی حمایت کی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انکوائری سے متعلق مراسلہ 25 جون کو ارسال کیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی کے میپ سینیٹر شفیق ترین نے سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

مراسلے کے مطابق اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی اور قائد ایوان شہزاد وسیم نے بھی تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کی۔

قائد ایوان نے سینیٹ میں کہا کہ وفاقی حکومت کو بھی انکوائری پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

چیئرمین سینیٹ کی عثمان کاکڑ کی موت کے حقائق جانے کے لئے وزیراعلی بلوچستان کو ضروری اقدامات کی ہدایت کردی گئی۔

وزیر اعلی جام کمال اس سے قبل سینیٹر عثمان کاکڑ کے اہلخانہ کو تحقیقات کی پیشکش کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.