بلوچستان حکومت نے سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کی وجہ جاننے کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حکومت بلوچستان نے جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے رجسٹرار ہائی کورٹ کو مراسلہ بھی لکھ دیا ہے۔
مراسلے میں جسٹس نعیم اختر اور جسٹس ظہیرالدین کاکڑ کو جوڈیشل کمیشن میں شامل کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔
اس سے قبل سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کو مراسلہ بھی بھیجا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انکوائری سے متعلق مراسلہ 25 جون کو ارسال کیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی کے میپ سینیٹر شفیق ترین نے سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
مراسلے کے مطابق اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی اور قائد ایوان شہزاد وسیم نے بھی تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کی۔
قائد ایوان نے سینیٹ میں کہا کہ وفاقی حکومت کو بھی انکوائری پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
چیئرمین سینیٹ کی عثمان کاکڑ کی موت کے حقائق جانے کے لئے وزیراعلی بلوچستان کو ضروری اقدامات کی ہدایت کردی گئی۔
وزیر اعلی جام کمال اس سے قبل سینیٹر عثمان کاکڑ کے اہلخانہ کو تحقیقات کی پیشکش کرچکے ہیں۔
Comments are closed.