مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عثمان ڈار کے گھر پولیس کی حالیہ کارروائی کے متعلق مجھے علم نہیں۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے اوپر الزامات لگے ہیں اور لگتے رہیں گے، بدقسمتی ہے ایسے الزامات لگائے جاتے ہیں جن کا کوئی وجود نہیں، ہم نے تو نہیں کہا تھا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر پروگرام کریں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کس نے کہا تھا اپنی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچاؤ، الیکشن لڑیں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کچھ نہیں بنے گا، میری انکوائری کرلیں میرا ان معاملات سے کہیں بھی کوئی تعلق نہیں۔
ن لیگی رہنما نے کہ ہماری حکومت میں جو عثمان ڈار کے گھر پر واقعہ ہوا میں نے مذمت کی تھی، میں جمہوری عمل سے سیاست کو ترجیح دیتا ہوں، ان واقعات سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ شہر کی قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلی سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں، ممکن نہیں تین حلقوں سے الیکشن لڑا جائے، ساتھیوں کی مشاورت سے کس حلقے سے الیکشن لڑنا ہے فیصلہ کروں گا۔
Comments are closed.