جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عثمان ڈار کے گھر پر چھاپے سے متعلق پولیس نے کیا کہا؟

پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کے گھر پر چھاپے سے متعلق پولیس کی وضاحت سامنے آئی ہے۔

ڈی پی او حسن اقبال کا کہنا ہے کہ پولیس نے عمر ڈار کو گرفتار کرنے کے لیے ان کے گھر پر ریڈ کیا، اشتہاری ملزم عمر ڈار مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں مطلوب ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ خواجہ آصف نے ایک بار پھر میرے گھر پر حملہ کرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورانِ ریڈ گھر پر موجود خواتین نے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا جو نامناسب تھا، خواتین پر پولیس تشدد کے الزامات لگائے گئے جو بے بنیاد ہیں۔

ڈی پی او کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمر ڈار نے ریاست کے خلاف اقدامات کیے جس پر مقدمات درج کیے گئے، ملزم سوشل میڈیا پر گھر والوں سے رابطے میں ہے، معاملے کو سیاسی بیانیے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.