پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عثمان ڈار والے کیس میں میرا ردعمل دینا بنتا ہی نہیں، عثمان ڈار کی والدہ کے لیے میرے دل میں بڑی عزت ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عثمان ڈار کے گھر والوں کے بیانات میں خاصے تضاد ہیں، ان کے گھر والے والدہ اور بھائی اپنے بیانات کو پہلے آپس میں ملا لیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو ایک ہی دن ایک ہی وقت میں ملک بھر میں فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، 9 مئی کے واقعات پر اب یہ لوگ خود شہادتیں دے رہے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے یہ بھی کہا کہ بلاول نے الیکشن لڑنا ہے اس لحاظ سے وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔
Comments are closed.