بدھ 17؍ ربیع الاول 1445ھ4؍اکتوبر 2023ء

عثمان ڈار کے پارٹی اور سیاست چھوڑنے پر شعیب شاہین کا تبصرہ

تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے عثمان ڈار کے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کے اعلان پر تبصرہ کردیا۔

ایک بیان میں شعیب شاہین نے استفسار کیا کہ عثمان ڈار 9 مئی واقعات پر آج تک کیوں خاموش تھے؟ وہ رضاکارانہ بیان دینا چاہتے تھے تو اتنے دن خاموش کیوں رہے؟

عثمان ڈار نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہیومن شیلڈ کو استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے نگراں وزیر داخلہ نے بیان دیا تھا کہ عثمان ڈار گرفتار ہیں۔

 شعیب شاہین نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی ہم بھی مذمت کرتے ہیں، عثمان ڈار نے بہت کچھ برداشت کیا لیکن برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی کے سینئر رہنما اسد عمر نے کبھی نہیں کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ملوث ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.