پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کا اعلان کردیا۔
کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ ایک دن میں رونما نہیں ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی نے ریاست مخالف بیانیے کو سپورٹ کیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ جس طرح اداروں پر حملے ہوئے اس کے بعد پی ٹی آئی کی بنیادیں ہل گئیں۔
عثمان ڈار نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہیومن شیلڈ کو استعمال کیا، ہماری مرکزی حکومت ختم ہونے کے بعد دو گروپ بن گئے تھے، ایک گروپ میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، فرخ حبیب تھے، یہ گروپ ٹکراؤ کی سیاست پر یقین رکھتا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 9 مئی حملوں کا مقصد فوج پر دباؤ ڈال کر جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا، 9 مئی واقعات کی منصوبہ بندی چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت زمان پارک میں ہوئی، پی ٹی آئی کی موجودہ صورت حال کے ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی خود ہیں۔
عثمان ڈار نے مزید کہا کہ اسد عمر، عمر ایوب، علی محمد خان، شفقت محمود اور میں فوج کے ساتھ مفاہمت کی بات کرتے تھے، 9 مئی ایک شرمناک سانحہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
Comments are closed.