پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر عثمان خواجہ کے ہاں آئندہ ماہ دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔
عثمان خواجہ اسلام آباد میں پیدا ہوئے تھے اور ان کی بیوی ریچل نے سال 2018 کے آغاز میں اسلام قبول کرکے ان سے شادی کی تھی۔
جولائی 2020 میں جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام انہوں نے عائشہ رکھا تھا۔
ریچل نے 30 نومبر 2021 کو اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں آئندہ برس اپریل میں ننھے مہمان کا اضافہ ہوگا۔
اب جب عثمان خواجہ تاریخی سیریز کے لیے پاکستان میں موجود ہیں تو ان کی اہلیہ مختلف پیغامات کے ذریعے ان سے محبت کا اظہار کررہی ہیں۔
پاکستان کیخلاف سیریز میں عثمان خواجہ شاندار اننگز کھیل رہے ہیں۔
کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 91رنز بنانے والے عثمان خواجہ نے کراچی ٹیسٹ میں160 اور 44 ناٹ آؤٹ رنز بنائے تھے۔
کراچی ٹیسٹ میں عثمان خواجہ نے نصف سنچری 105گیندوں پر ایک چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے بنائی۔
کراچی ٹیسٹ میں آف اسپنر ساجد خان نے25اوورز میں65رنز دے کر عثمان خواجہ کی بڑی وکٹ حاصل کی، ساجد خان نے عثمان خواجہ کو بابراعظم کے ہاتھوں کیچ کروایا۔
Comments are closed.