جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عثمان خواجہ کی بیٹی کی بابر اعظم کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹریننگ کے دوران کرسمس کی مبارکباد دینے کے لیے تحائف لے کر آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کے پاس گئے۔

کرسمس ڈے کے موقع پر کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو کرسمس گفٹ دیا۔

مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کے اہلِ خانہ کو بھی تحفے اور کینڈیز پیش کیں۔

آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان ٹیم کے اس عمل سے بے حد خوش ہوئے اور کپتان پیٹ کمنز بھی اس کاوش کو سراہنے سے نہ رہ سکے۔ 

اس موقع پر ایک خوبصورت لمحہ وہ تھا جب عثمان خواجہ کی بیٹی نے بابر اعظم کو گلے لگایا اور اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ میلبرن میں کھیلا جا رہا ہے۔

3 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.