بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عثمان بزدار کے بارے میں عمران خان کے کچھ بیانات

وزیر اعظم عمران خان نے  ماضی میں عثمان بزدار کی بہت تعریفیں کی تھیں، ان کے بیانات اس ویڈیو میں دیکھیے۔

عمران خان نے عثمان بزدار کو کبھی وسیم اکرم پلس کہا، کبھی سروے میں انھیں نمبر ون بتایا، کبھی انھیں دیانت دار قرار دیا، مگر آخر استعفیٰ لے لیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالا پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد ہونے پر چوہدری پرویز الہٰی کو مبارک باد پیش کی، جس کے بعد پرویز الہٰی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ اعتماد پر پورا اُترنے کی کوشش کریں گے، اتحادی کی حیثیت سے مل کر عوام کی خدمت کریں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالا پہنچے تھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے، میں آپ کو اپنی پارٹی کی طرف سے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.