ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے گورنر پنجاب کو قانونی رائے بھجوا دی، جس کے مطابق عثمان بزدار کا وزیراعظم کے نام استعفیٰ آئین کے آرٹیکل 130 سب سیکشن 8 کی خلاف ورزی ہے۔
خط کا متن میں کہا گیا کہ عثمان بزدار کے استعفے سے آرٹیکل 130 کے سب سیکشن 8 کے آئینی تقاضے پورے نہیں ہوئے۔
اس خط میں تحریر ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے بجائے وزیراعظم کے نام لکھا، جبکہ انہیں یہ استعفیٰ تحریری طور پر گورنر کے نام دینا تھا۔
خط کے متن کے مطابق عثمان بزدار نے ٹائپ شدہ استعفے میں وزیراعظم کو مخاطب کرکے دستخط کیے، جبکہ وزیر اعظم اس کو منظور کرنے کے مجاز نہیں تھے۔
اس میں کہا گیا کہ یہ تمام اختیارات آئینی طور پر گورنر پنجا ب کے پاس ہیں۔
خیال رہے کہ عثمان بزدار نے 28 مارچ کو وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔
گورنر پنجاب نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو خط لکھ کر اس پر قانونی رائے مانگی تھی۔
Comments are closed.