وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا ویکسینیشن مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ اومی کرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسوں میں اضافے پر تشویش ہے، حکومت لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ اختیار کرنا ضروری ہے، عوام اپنی زندگیوں کے تحفظ اور صحت کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔
خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 48 ہزار 91 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 80 ہو چکی ہیں۔
Comments are closed.