وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہونے والے عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ آفس کے اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی۔
عثمان بزدار نے اسٹاف ممبر کے پاس جا کر مصافحہ کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے وزیراعلیٰ آفس کے اسٹاف کی خدمات کو سراہا۔
سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دیانتداری سے فرائض سرانجام دینے والوں کی دل سے قدر کرتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ آفس سے خوشگوار یادیں لیکر جارہا ہوں۔
خیال رہے کہ یکم اپریل کو گورنر پنجاب کی جانب سے عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کیا گیا تھا۔
عثمان بزدار کی جانب سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے دیے گئے استعفے میں کہا گیا تھا کہ جناب وزیرِ اعظم آپ کا مشکور ہوں، آپ نے اعتماد کر کے وزیرِ اعلیٰ کا عہدہ دیا۔
استعفے کے متن کے مطابق آپ کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہمیشہ کوشش کی، اپنا استعفیٰ پیش کرتا ہوں۔
سردار عثمان بزدار نے اپنے استعفے میں وزیرِ اعظم کو مخاطب کر کے یہ بھی کہا تھا کہ آپ کے ساتھ کھڑا ہوں، آئندہ بھی کھڑا رہوں گا، آپ کی قیادت میں ہمیشہ کام کرنا قابلِ فخر سمجھوں گا۔
Comments are closed.