منگل 6؍رمضان المبارک 1444ھ28؍مارچ 2023ء

عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع

لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کر دی۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری میں عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔

عثمان بزدار کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کورونا ہو گیا

عدالت نے عثمان بزدار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

احتساب عدالت نے نیب تفتیشی افسر سے انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔

واضح رہے کہ نیب نے عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری شروع کر رکھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.