وزیرِاعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے حکومت بچانے کے لیے ملاقاتیں اور رابطے تیز کردیے ہیں۔
عثمان بزدار نے آج بھی کئی ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اور کہا کہ اپوزیشن کی نازک حالات میں قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر چوہدری سرور اور گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے ملاقات کی۔
چوہدری سرور نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں سے پاکستان میں امن و استحکام برداشت نہیں ہو رہا ہے۔
Comments are closed.