بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عثمان بزدار کا استعفیٰ سیاسی سمجھوتہ ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کو سیاسی سمجھوتا قرار دے دیا۔

سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ سیاسی سمجھوتہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ماحول اتنا سنجیدہ کیوں ہے، نہ کوئی تالیاں نہ سوال وزیراعظم کی بات سن کر سکوت ٹوٹ گیا، جس کے بعد سب نے تالیاں بجائیں۔

عمران خان نے کہا کہ وہ اتوار کو بڑا سرپرائز دیں گے، کپتان کبھی اپنی اسٹریٹجی شیئر نہیں کرتا، عدم اعتماد ملک کے خلاف ایک بہت بڑی بین الاقوامی سازش ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی بین الاقوامی سازش ہے، نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں بھی خط کا معاملہ اٹھایا، میں نےصحیح فورم پر صحیح وقت پر معاملہ اٹھایا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس ملک نےکہا جب تک عمران خان موجود ہیں ہم آگے نہیں بڑھیں گے، اس ملک نے کہا صرف عمران خان کو ہٹایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سفیر کو کہا گیا کہ عمران خان ناقابل قبول ہیں، ہٹایا جائے، کہا گیا عمران خان کو ہٹانے کے بعد تعلقات سے متعلق دیکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سفیر کو کہا گیا دورہ روس سے متعلق فیصلہ عمران خان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.