بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلیے سمری تیار کرلی، ذرائع

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار کرلی ہے۔

ذرائع وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر صوبائی اسمبلی تحلیل کی جاسکتی ہے۔

حکومت کی اہم اتحادی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا وفد کراچی سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

ذرائع وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکم کیا تو وہ عہدہ بھی چھوڑ سکتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ، عثمان بزدار کو کمالیہ کے جلسہ عام سے خطاب کے بعد اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئے ہیں ۔

عمران خان نے اپنے خطاب کے دوران عوام سے اپیل کی کہ وہ کل اسلام آباد میں ہونے والے حکومتی جلسے میں شرکت کریں۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا اگلا حملہ فوج پر ہوگا، نواز شریف کا ہر آرمی چیف سے جھگڑا رہا ہے ، نواز شریف فوج کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے ۔

اس سے قبل وزیراعظم اور پی ٹی آئی کی قیادت اعلان کرچکی ہے کہ 27 مارچ کے جلسے میں عمران خان اپنے ٹرمپ کارڈ کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ اپوزیشن قیادت قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے عدم اعتماد کی تحریک پیش کرچکی ہے ،اس حوالے سے اجلاس پیر کی شام طلب کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.