وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماسک کورونا اور اسموگ سے بچاؤ کیلئے مؤثر ثابت ہوں گے۔
ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں فری ماسک تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں عثمان بزدار نے شہریوں میں فری ماسک تقسیم کرنے کی مہم کا افتتاح کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پہلے فیز میں لاہور کے منتخب علاقوں میں فری ماسک تقسیم کیے جائیں گے جبکہ مرحلہ وار پورے پنجاب میں فری ماسک تقسیم کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو واش ایبل کورونا ماسک مہیا کریں گے، پوسٹ آفس کے ذریعے گھر گھر ماسک پہنچائے جائیں گے۔
خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 56 ہزار 992 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 93 ہو چکی ہیں۔
Comments are closed.