سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عون چودھری کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانونی ٹیم سے مشاورت کر رہا ہوں، عون چودھری کو جلد لیگل نوٹس بھجوا رہا ہوں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ صاف شفاف دیانتداری کی سیاست کی ہے۔
واضح ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق دست راست عون چودھری نے انکشاف کیا تھا کہ پنجاب میں حکمرانی خاور مانیکا کا خاندان کررہا تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جر گہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ پنجاب میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر کی بات بنی گالہ میں ہوتی، بیگ لاہور پہنچ جاتا۔
Comments are closed.