جمعہ 10؍شعبان المعظم 1444ھ3؍مارچ 2023ء

عثمان بزدار نیب کے سامنے پیش

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لاہور میں نیب آفس میں پیش ہو گئے۔

عثمان بزدار کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا تھا۔

اس سے پہلے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار طلبی کے باوجود 2 بار پیش نہیں ہوئے تھے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو دوبارہ طلب کر لیا۔

نیب نے عثمان بزدار کو اپنی تمام جائیدادوں کا ریکارڈ لانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

نیب نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف مختلف اداروں سے بھی ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.