بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عثمان بزدار سے ایتھلیٹس اور کے ٹو سر کرنیوالے کوہ پیماؤں کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سےٹوکیو اولمپکس کے قومی ہیروز اور دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنیوالے کوہ پیماؤں نے ملاقات کی۔

ملاقات کرنیوالوں میں ایتھلیٹ ارشد ندیم، طلحہ طالب، فیاض بخاری، ساجد علی سدپارہ اور شہروز کاشف شامل ہیں۔

سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کی مہم کے دوران ہلاک ہونے والے پاکستانی کوہِ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے کے ٹو سر کرلیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو20، 20لاکھ روپے کے چیک دیے، ارشد ندیم اورطلحہ طالب کو اسپورٹس بورڈ پنجاب اور محکمہ انرجی کی جانب سے بھی 10، 10 لاکھ روپے دیے گئے۔

اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ساجد علی سدپارہ، شہروز کاشف کو 10،10، کوچ فیاض بخاری کو 5 لاکھ روپے کے چیک دیے گئے۔

پاکستانی کوہِ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کر کے سب سے کم عمری میں یہ اعزاز اپنے نام کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔

وزیراعلیٰ نے ارشد ندیم، طلحہ طالب، شہروز کاشف، ساجد علی سدپارہ اور فیاض بخاری کو مبارکباد بھی دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.