قومی احتساب بیورو (نیب) نے عثمان بزدار اور دیگر کے خلاف شراب لائسنس کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عدالت میں شراب لائسنس اجرا کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کر دی۔
نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں لائسنس کے اجرا کی انکوائری بند کرنے کا بیان دے دیا۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نجی ہوٹل کی درخواست پر سماعت کی۔
قومی احتساب بیورو کے وکیل نے کہا کہ ادارے کے ریجنل بورڈ نے انکوائری بند کرنے کی سفارش چیئرمین کو بھیج دی ہے۔
نجی ہوٹل کی جانب سے اعجاز اعوان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ نیب ترمیمی قانون کے تحت یہ انکوائری جاری نہیں رہ سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کا سنگل بینچ لائسنس اجرا کو قانون کے مطابق قرار دے چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تین سال سے بے مقصد انکوائری جاری ہے جسے بند کیا جائے۔
عدالت نے ڈی جی نیب کے جواب کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔
Comments are closed.