قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو آج طلب کیا ہے۔
نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طلبی پر ایک سوالنامہ تیار کر لیا ہے۔
عثمان بزدار کے پیش ہونے پر انہیں یہ سوالنامہ تھما دیا جائے گا۔
سردار عثمان بزدار نیب لاہور کے روبرو پیش ہوتے ہیں یا نہیں یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔
نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو 14 ویں مرتبہ طلب کیا ہے جبکہ سردار عثمان بزدار اب تک صرف دو مرتبہ نیب لاہور کے روبرو پیش ہوئے ہیں۔
Comments are closed.