وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنی ہی جماعت کے رہنما اور سابق سینئر وزیر پنجاب علیم خان کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے قیادت کو پیغام دیا ہے کہ میرے استعفیٰ سے معاملات حل ہوتے ہیں تو عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ علیم خان بطور وزیراعلیٰ پنجاب کسی صورت قبول نہیں، ہاں چوہدری پرویز الہٰی کے لیے عہدہ چھوڑ سکتا ہوں۔
ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ علیم خان قابل قبول نہیں، ارکان اسمبلی میں بھی ان کے خلاف جذبات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا منصب پرویز الہٰی کو دیا جائے یا انہی کے پاس رہنے دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے قیادت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا جبکہ پرویز الہٰی نے عثمان بزدار کے ان سے متعلق مثبت جذبات پر اظہار تشکر کیا ہے۔
پرویز الہٰی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ان کا نام تجویز کرنے پر عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے استعفیٰ کی پیشکش کو مسترد کیا اور کہا کہ عثمان بزدار ایک آسان ٹارگٹ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو وزیراعلی کے امیدوار ہیں صرف اُن کو عثمان بزدار برا لگتا ہے، آپ کی مخالفت وہ لوگ کررہے ہیں جو خود وزیراعلی کے امیدوار ہیں۔
Comments are closed.