لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد متعدد رہنماؤں نے عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے ملزمان پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے آج وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ، حماد اظہر، یاسمین راشد سمیت شفقت محمود اور عندلیب عباس نے عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی۔
واضح رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے عدالت میں درخواست دی تھی۔
عدالت نے شاہدرہ پولیس اسٹیشن کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
Comments are closed.