بگ باس 16 کے سب سے پسندیدہ امیدوار عبدو روزک عید کی آخری چھٹی سلمان خان کے ساتھ دبئی میں گزاریں گے۔
وہ اپنی فیملی کے ساتھ تاجکستان میں آبائی علاقے غزدر میں بھی عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
عبدو روزک عید کے موقع پر اپنے ہمسایوں میں کھانے کی اشیا اور پھلوں کی ٹوکریاں تقسیم کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روزک نے کہا کہ میں 24 اپریل کو عید کی آخری چھٹی سلمان خان کے ساتھ دبئی میں مناؤں گا اور ان کے ساتھ ہی ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ دیکھوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ گاؤں میں اپنے نئے گھر کی سجاوٹ کر رہے ہیں، انہوں نے اپنے اہلخانہ، دوستوں، اسپانسر اور پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.