نوجوان پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عبداللّٰہ شفیق نے آسٹریلیا کے بولنگ اٹیک کو چیلنجنگ قرار دے دیا جبکہ ان کے خلاف اپنے کیریئر کی پہلی سنچری بھی بنائی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبداللّٰہ شفیق کا کہنا تھا کہ اس ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے سے کیریئر میں مزید اعتماد ملا۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز پچ بیٹرز کے لیے چیلنجنگ تھی، آسٹریلیا کا بولنگ اٹیک خطرناک ہے، سنچری کرنے پر خوش ہوں۔
عبداللّٰہ شفیق کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے پر بہت کچھ سیکھا، راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا لیکن پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تاریخی ٹیسٹ سیریز کا پہلے میچ کا اختتام ڈرا پر ہوا ہے۔
اس میچ میں امام الحق نے دونوں اننگز میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا تو اس کے ساتھ عبداللّٰہ شفیق نے بھی دوسری اننگز میں سنچری بناڈالی۔
Comments are closed.