وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صدر بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی وفاقی بجٹ سیشن کا حصہ نہیں بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ بی اے پی اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز وفاقی بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ بی اے پی کے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے اختلاف کی وجہ اصولی ہے، بلوچستان شدید مالی مسائل کا شکار ہے، مسائل کی بنیادی وجہ وفاقی حکومت کا عدم تعاون ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ رابطوں اور یاد دہانیوں کے باوجود ہمیں آئینی حق نہیں دیا جارہا، ہمارے مطالبات آئینی ہیں، کوئی ناجائز مطالبہ نہیں کررہے۔
Comments are closed.